عورت اور ہمارا معاشرہ تحریر سامیہ شریف خاں عدنان

اگر کوئی عورت گھر سے نوکری کی غرض سے نکلے یا ضروری کام سے تو اسے دیکھ کر فکرے نہیں کسا کریں، کیونکہ لازمی نہیں ہے کہ سب خواتین آپکی سوچ کی طرح آوارہ یا بدکردار ہوں۔

اگر آپ کسی کی مدد نہیں کر سکتے ہیں تو اس کی زات اور کردار پر لب کشائ بھی نہ کریں۔ بہت سے لوگ بغیر سوچے سمجھے اور حقیقت کا ادراک کیے فضول بات کہہ دیتے ہیں اور ان کو احساس تک نہیں ہوتا ہے۔

کون زندگی میں کیسی جنگ لڑ رہا ہے، یہ آپ کیا جانے! بس آسان ہوتا ہے لڑکیوں کی زندگی کے بارے میں زاتی سوالات کرنا جیسے:
اس کی شادی کب ہو گی؟
یہ باہر کیوں نکلتی ہے؟
یہ ایسی کیوں ہے؟
اس کی کوئی اولاد کیوں نہیں ہے؟
صرف ایک بچہ ہے، مزید کا کیوں نہیں سوچتے؟
صرف بیٹیاں ہیں، بیٹے نہیں ہوئے؟

کبھی اپنی طرف سے عورتوں کو لوگ مشورے دیتے نہیں رکتے! آپ کو کسی کا زیادہ پتہ ہے؟ اپنی زندگی پر غور و فکر کریں خود کی اصلاح کریں، کسی دوسرے انسان کی زندگی آپ کی سوچ کی محتاج نہیں ہے!

یاد رکھیے، اگر آپ کو کسی مجبور کی آہ لگ گئ، تو آپ ہرگز برداشت نہیں کر سکیں گے۔

تحریر

سامیہ شریف خاں عدنان

Samia Sharif Khan Adnan

Instagram @Samiawrites

Published by Samia S Khan Adnan

Samia S Khan Adnan | SSKA | س-ع A writer providing web content writing, content consulting, rewriting, article writing, blogging, Islamic content writing and rewriting, proofreading, copy writing, technical writing, digital marketing, SEO, prereading, transcription writing, poetry writing (English and Urdu), quote writing, social media posts creation and writing, prelaunch beta testing, ethical communication, community management and social media posts writing services.

Leave a comment